فیصل آباد آل پاکستان انٹر بورڈز فٹبال چیمپئن شپ کافاتح

 فیصل آباد آل پاکستان انٹر بورڈز فٹبال چیمپئن شپ کافاتح

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانولہ تعلیمی بورڈ کی میزبانی میں ہونے والی آل پاکستان انٹر بورڈز فٹ بال چیمپئن شپ فیصل آباد بورڈ نے لاہور بورڈ کو شکست د یکر اپنے نام کرلی، جیت کی خوشی میں کھلاڑیوں نے بھنگڑے ڈالے ، چیمپئن شپ میں 18 بورڈز کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

 فائنل کے اختتام پر کمشنر، چیئرمین تعلیمی بورڈ نوید حیدر شیرازی نے ٹیموں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کی گرائونڈ میں فیصل آباد بورڈ اور لاہور بورڈ کی ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا گیا جو فیصل آباد نے لاہور کو دو ایک سے شکست دے کر فٹ بال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر،چیئرمین نوید حیدر شیزاری نے کہا کہ انٹر بورڈ مقابلے باہمی محبت، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغِ دیں گے ۔کھیلوں کی سہولیات نوجوان نسل کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں