امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ

امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ

گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر )ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے تحت صنعتکاروں، وکلا ء اور ڈاکٹرز سمیت ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبرز اور موبائل نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان ریو نیو آٹومیشن لمیٹڈ اور نادرا کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں