قلعہ دیدار سنگھ کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ

قلعہ دیدار سنگھ کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ

قلعہ دیدار سنگھ (سٹی رپورٹر)انتظامیہ کی مبینہ غفلت،قلعہ دیدار سنگھ کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہوگئے۔۔

 ، آلودہ پانی کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ،انتظامیہ کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث قلعہ دیدار سنگھ میں لاکھوں روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہوگئے ، جس سے شہری صاف پانی سے محروم ہو گئے ہیں،آلودہ پانی کے استعمال سے شہری ہیپاٹائٹس سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں،شہریوں نے کمشنر وڈپٹی کمشنر گوجرانولہ سے اپیل کی ہے کہ مقامی انتظامیہ کو تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ چالو کرکے صاف پانی کی فراہمی شروع کرنے کی سختی سے ہدایت کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں