ہاکی کے فروغ کیلئے مخیر افراد سے ملکر اقدامات کرینگے :ڈی سی

ہاکی کے فروغ کیلئے مخیر افراد سے ملکر اقدامات کرینگے :ڈی سی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے ،اسکی ترویج کیلئے ضلعی انتظامیہ مخیرحضرات سے ملکر اقدامات کریگی اور۔۔

ہاکی کے کم عمر کھلاڑیوں کی مالی معاونت بھی کی جا ئیگی تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں آگے بڑھ سکیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گکھڑ سپورٹس ارینا میں سابق اولمپیئن اور گولڈ میڈ لسٹ خالد حمید کی سر پرستی میں ٹریننگ کرنے والے ہاکی کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر سابق اولمپئن خالد حمید نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1گکھڑ کے نویں کلاس کے طالبعلم احتشام کو 15000 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مالی مسائل کا شکار کھیل کے میدان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ہر ممکن معاونت کرنا ہوگی ۔اس سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ اچھے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں