سکولوں کی زمین پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا: صفدر ورک

 سکولوں کی زمین پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا: صفدر ورک

گجرات(نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی زمین پر تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔۔

 ، سرکاری سکولوں میں الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،افسروں کو کورٹ کیسز کی باقاعدہ پیروی کرنے کی ہدایات دیں۔ سرکاری سکولوں کو کسی قسم کی غیر سرکاری سرگرمی کے لئے استعمال نہیں کیا جائیگا۔ اس ضمن میں سی ای او ایجوکیشن اور سکول ہیڈز تمام تر معاملات کے ذمہ دار ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ جاری اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں