گوجرانوالہ ڈویژن میں 123 ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار

 گوجرانوالہ ڈویژن میں 123 ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ ڈویژن میں اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود 123 ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں ۔۔۔

سیوریج سسٹم کی بحالی،گلیوں نالیوں اور سڑکوں کی تعمیرومرمت جبکہ سرکاری عمارتوں کی تزئین وآرائش کیلئے 10ارب روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کئے جاچکے لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، واسا،بلڈنگ ،ہائی ویز اور دیگر ترقیاتی اداروں کی غفلت کے باعث ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے ، نگران ب حکومت نے رواں مالی سال میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا حکم دیا تھا اور ترقیاتی کاموں کی شفافیت اور فنڈز کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں لیکن الیکشن کمیشن کے احکامات کے بعد ترقیاتی کام رک گئے ۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں سیوریج سسٹم ،گلیوں نالیوں کی تعمیرومرمت کیلئے 67نئی اور پرانی سکیمیں جاری ہیں جن پر 4 ارب سے زائد کے ترقیاتی فنڈز خرچ کئے جا چکے ، اس کے علاوہ ڈویژن میں اس وقت 9 ارب 5 کروڑ کے 70منصوبے علیحدہ سے جاری ہیں جن پر 6 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز استعمال ہوچکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں