آج معذورافراد کا عالمی دن ضلع بھر میں تقریبات ہونگی

آج معذورافراد کا عالمی دن  ضلع بھر میں تقریبات ہونگی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) 3دسمبر ہر سال معذوروں / سپیشل افراد کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ، اس دن کو منانے کا مقصد سپیشل افراد کو بہم معذوری کی حیثیت سے محض ترس کھا کر انہیں حقوق دلانا نہیں بلکہ انکی صلاحیتوں کو برابری کی بنیاد پر تسلیم کرنا ہے۔۔۔

خصوصی بچوں کوکسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اللہ تعالیٰ نے انہیں بے شمار خوبیوں سے مالا مال کیا ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل و قائم مقام اے ڈی سی ریونیو) شبیر حسین بٹ نے 3 دسمبر عالمی دن برائے اسپیشل پرسنز (معذوراں) کو منانے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہاکہ عالی دن پرضلع بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، مرکزی تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں