شادیوں میں کھانے کا ضیاع روکنے کیلئے آگاہی مہم کا فیصلہ

شادیوں میں کھانے کا ضیاع روکنے کیلئے آگاہی مہم کا فیصلہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی زیر صدارت شادی ہال ، مارکیز انتظامیہ کا اہم اجلاس ہوا۔۔۔

 پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ کی مسلسل خلاف خلاف ورزیوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس سے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب جرمانے کے ساتھ مقدمات درج ہونگے ، گرفتاریاں عمل لائی جائیں گی اور میرج ہال سیل کردیا جائے گا۔کھانے کے ضیاع کو روکنے کیلئے یار مددگار کی معاونت سے بھرپور آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ، \\\"کھانا پلیٹ میں اتنا ڈالیں جتنا کھا سکیں اور جو پلیٹ میں ڈالیں وہ کھائیں\\\" مہم کا سلوگن ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کروڑوں افراد غربت سے نیچے کی سطح پر زندگی گزرا رہے ہیں اور ان کو ایک وقت کا کھانا بھی بہت مشکل سے میسر ہوتا ہے ،شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ شادیوں اور دیگر تقریبات پر کھانے کا ضیاع مت کریں اور اتنا ہی کھانا لیں جتناوہ با آسانی کھا سکتے ہیں ۔ پاکستان میں لاکھوں ڈالرز کے کھانے کا ضیاع کیا جاتا ہے جو قابلِ افسوس عمل ہے ۔شادی ہال اور مارکیز کی انتظامیہ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کر ائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں