حافظ آباد:سٹور مالک نے خاتون ملازم کے 5 لاکھ ہتھیالئے

حافظ آباد:سٹور مالک نے خاتون ملازم کے 5 لاکھ ہتھیالئے

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں ایک درجن سے زائد مقدمات میں ملوث بااثر شخص نے 8بہنوں کی کفالت کرنے والی محنت کش کی بیٹی کے جہیز کیلئے رکھے 5لاکھ روپے ہتھیا لئے ۔

 بااثر شخص کیخلاف پیسے ہتھیانے کا مقدمہ درج کرایا تو ملزم نے 13روزبعد پولیس کی ملی بھگت سے الٹااسکی بیٹی کے خلاف 18لاکھ روپے چوری کامقدمہ درج کرادیا جس پر متاثرہ لڑکی اور اسکی 8بہنیں تھانہ سٹی پولیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں۔ محلہ بجلی گھر کے عباس کی بیٹی کائنات پریم کوٹ کے رہائشی محمد سجاد کے سٹور پر ملازمت کرتی تھی۔چار ماہ قبل کائنات نے بہنوں کے جہیز کے لئے محمد سجاد کے پاس پانچ لاکھ روپے امانتاً رکھوائے اور کہا کہ جب انہیں ضرورت ہوگی وہ لے لیں گے ۔ ایک ماہ قبل کائنات نے سجاد سے رقم کا مطالبہ کیا تو وہ انکاری ہوگیا جس پر کائنات نے سجاد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا،13روز گزرنے کے بعد سجاد نے پولیس کی ملی بھگت سے کائنات کے خلاف سٹور سے 18 لاکھ روپے چرانے کا مقدمہ درج کرادیا جس پر کائنات اور اسکی 8بہنیں سٹی پولیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں