کارکنوں کو سیاسی میدان میں تنہا نہیں چھوڑوں گا:سالک

کارکنوں کو سیاسی میدان میں تنہا نہیں چھوڑوں گا:سالک

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار ) گجرات کے حلقہ این اے 64سے پی ٹی آئی چھوڑ کر (ق) لیگ میں شمولیت کرنیوالے یونین کونسل معین الدین پورہ ،یونین کونسل مدینہ سیداں ۔۔۔

یونین کونسل چک سادہ ،یونین کونسل بانٹھ ، یونین کونسل علی پور ،یونین کونسل صابوووال اور یونین کونسل کنجاہ ، یونین کونسل بیووالی کے وفود نے مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری سالک حسین سے ملاقات کی ۔سالک حسین نے کہا کہ شامل ہونیوالے ساتھیوں کو کسی بھی موقع پر سیاسی میدان میں تنہا نہیں چھوڑوں گا ،بے لوث ساتھی ہی سیاسی جماعتوں کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں،آپ لوگوں کی بدولت مسلم لیگ (ق) کے قافلے میں جو اضافہ ہوا ہے مستقبل میں بھی اس سنگ دھڑے کو مضبوطی کیساتھ آگے لیکر چلوں گا ۔علاوہ ازیں یونین کونسل کنجاہ کی وڑائچ برادری ، انصاری برادری اور بٹ برادری نے بھی مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چو سالک حسین سے ملاقات کی اور رانا مقصود کی قیادت میں ق لیگ میں شمولیت کااعلان کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں