وزیرآباد:معذور افراد کے عالمی دن پر تقریب کا انعقاد

وزیرآباد:معذور افراد کے  عالمی دن پر تقریب کا انعقاد

وزیرآباد(نا مہ نگار)معاشرے میں طبقاتی تفریق کا خاتمہ انسانی خدمت کی بہترین کاوش ہے ،معذور افراد کو معاشرے کا فعال حصہ بنانے کیلئے مشنری جذبہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔۔۔

مادی مفادات سے ماوریٰ خدمت انسانیت مسلم ہینڈز کا طرہ امتیاز ہے ۔ان خیالات کا اظہار کنٹری ڈائریکٹرمسلم ہینڈز صاحبزادہ سید ضیا النور نے فلاحی ادارہ برائے بحالی جسمانی معذوراں وزیرآباد میں معذور افراد کے عالمی دن کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سوشل میڈیکل آفیسر ماہ نور چیمہ نے کہا کہ روز مرہ کی زندگی میں دقت محسوس کرنیوالے جسمانی معذور افراد کی بحالی کاکام کرنے والے مسلم ہینڈز کے ورکرز روشن ستاروں کا کردار ادا کررہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں