راہوالی :ناقص بیچ ،گندم کا اگائو 50 فیصد ،کسان پر یشان

راہوالی :ناقص بیچ ،گندم کا اگائو 50 فیصد ،کسان پر یشان

راہوالی (نامہ نگار)راہوالی اور گردونواح میں گندم کی فصل کی بوائی میں زمینداروں اور کسانوں کا ہزاروں روپے فی ایکڑ کا نقصان ہوگیا۔

 پنجاب سیڈ کارپوریشن کی طرف سے خریدا گیا بیج ناقص اور ناکارہ ہونے کی وجہ سے فصل کی اگائی 40سے 50فیصد کم رہ گئی جس سے کسانوں کا 50سے 60ہزار روپے فی ایکڑ ضائع ہونے کیساتھ گندم کی بوائی پر کی گئی محنت بھی ضائع ہوگئی۔ ناقص بیج کی وجہ سے کسانوں کو بیج کا دوبارہ چھٹا دینا پڑا وہ بھی بے سود رہا۔ راہوالی اور گردونواح کے دیہات سے تعلق رکھنے والے زمینداروں نے گندم کی فصل کی بوائی کے لیے پنجاب سیڈ کارپوریشن سے مہنگے داموں اکبر 19نامی گندم کا بیج خرید کر کھیتوں میں بویا جس کی اگائی کا 40سے 50فیصد رزلٹ آیا تو کسان پریشان ہوکر دوبارہ بیج کا چھٹا دینے پر مجبور ہوگئے لیکن اس کے باوجود فصل کی اگائی کا نتیجہ صفر رہا ۔ٹھٹھہ داد کے زمینداروں حاجی اشرف چیمہ، اصغر چیمہ، چودھری فیصل چیمہ، اشفاق چیمہ اور دیگر نے حکومت پنجاب سے کسانوں کیساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں