مسلط حکمرانوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا :خرم دستگیر

مسلط حکمرانوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا :خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )سابق وفاقی وزیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیر خان نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ صنعتی برادری ملکی معاشی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔۔۔

گوجرانوالہ میں تیار ہونیوالی مصنوعات کا دنیا بھر میں کوئی ثانی نہیں گوجرانوالہ بزنس سنٹر کی نوجوان قیادت اپنے شہر کی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرارہی ہے اور گوجرانوالہ بزنس سنٹر کے پلیٹ فارم سے صنعتی برادری کی بہترین انداز میں خدمت کررہی ہے ۔چیئرمین بزنس سنٹر احمد اکرام لون کی قیادت میں نوجوان صنعتکار ملکی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور جدید دور کے مطابق اپنی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں پہنچانے میں بہترین کردار ادا کررہے ہیں۔مسلم لیگ ن نے قائد عوام میاں نوازشریف کی قیادت میں ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی فلاح کیلئے اقدامات کئے جس کی بدولت مسلم لیگ ن اور بزنس کمیونٹی کا ہمیشہ ہی چولی دامن کا ساتھ رہا ،عمرانی ٹولہ کی شکل میں پاکستان پر مسلط حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ترقی کا بیڑہ غرق کردیا جس کا خمیازہ صنعتی برادری سمیت پوری قوم کو بھگتنا پڑا۔سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی سے صنعتکاروں میں حوصلہ پایا جارہا ہے اور انہیں یقین ہے کہ میاں نوازشریف ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بن کر ملکی معیشت کی بہتری اور صنعت کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں