ڈپٹی کمشنر ضلع وزیرآباد کا ایس ڈی او جنگلات کے ہمراہ دورہ

ڈپٹی کمشنر ضلع وزیرآباد کا ایس ڈی او جنگلات کے ہمراہ دورہ

وزیرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ضلع وزیرآباد عمر فاروق وڑائچ نے ایس ڈی او جنگلات کے ہمراہ ٹھٹھا فقیر اللہ جنگلات کا وزٹ کیا انہوں نے اس موقع پر جنگلات کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

 ڈپٹی کمشنر وزیرآباد عمر فاروق وڑائچ نے وزیرآباد کے جنگلات کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنگلات ہی ہمارے ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں۔یہ ما حو لیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ان کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں۔جنگلات زیادہ ہوتے ہیں وہاں بیماریاں کم ہوتی ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ڈی او جنگلات بھی موجود تھے انہوں نے عملہ کو جنگلات کی حفاظت اور نئے درخت اگانے کے لیے ہدایات جاری کیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں