گوجرانوالہ جمخانہ آل پاکستان بیڈمنٹن رینکنگ ٹورنامنٹ ختم

گوجرانوالہ جمخانہ آل پاکستان بیڈمنٹن رینکنگ ٹورنامنٹ ختم

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر نگرانی پہلا گوجرانوالہ جمخانہ آل پاکستان بیڈمنٹن رینکنگ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

 ملک کے تمام صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور محکموں (پاکستان آرمی، پولیس، واپڈا، ایس این جی پی ایل، ایچ ای سی، ریلوے ، پی ایم اے ڈی کی ٹیموں نے شرکت کی ، اختتامی تقریب گوجرانوالہ جمخانہ میں ہوئی، جس کے مہمان خصوصی کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے فاتح اور رنراپ ٹیموں اور کھلاڑیوں کو 10 لاکھ روپے کے انعامات دیئے ۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگل مقابلوں میں واپڈا کے مقیط فاتح کو 1 لاکھ 20 ہزار ، واپڈا کے ہی حافظ عرفان سعید رنراپ کو 60 ہزار روپے ،خواتین کے سنگل مقابلوں کی فاتح پاکستان آرمی کی عمارہ اشتیاق کو(80 ہزار) روپے ، واپڈا کی غزالہ صدیق رنراپ کو 60ہزار ،مردوں کے ڈبل کے مقابلوں کی فاتح ٹیم پاکستان آرمی راجہ ذوالقرنین حیدر کو 1 لاکھ 20 ہزار ،یاسر علی کو 1 لاکھ 20 ہزار اور واپڈا ڈبل مقابلوں کی رنراپ ٹیم کے اویس زاہد کو 60 ہزار روپے ، محمد علی لاروش کو60 ہزار ، خواتین کے ڈبل کے مقابلوں کی فاتح پلوشہ بشیر کو 1 لاکھ 20 ہزار اور غزالہ صدیق پاکستان واپڈا کو 1 لاکھ 20 ہزار روپے کے انعامات تقسیم کیے ، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے عہدیداروں ، سپانسرز اور جمخانہ کے ممبران نے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں، اس کے علاوہ مین آف دی ٹورنامنٹ اور مختلف محکموں کے کھلاڑیوں کو الگ سے کیش پرائز اور شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔کمشنر نے اس عزم کااعادہ کیاکہ ایسے مقابلوں کا انعقاد آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں