علی پورچٹھہ کا سیم نالہ شہریوں کے لیے وبال بن گیا

علی پورچٹھہ کا سیم نالہ شہریوں کے لیے وبال بن گیا

علی پور چٹھہ(نامہ نگار)علی پورچٹھہ کے وسط میں سے گزرنے والا سیم نالہ شہریوں کے لیے وبال بن گیا۔میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ کا سیم نالہ عدم صفا ئی سے مکینوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے ۔

سیم نالہ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج، گرلز ہاسٹل اور محکمہ زراعت کے سامنے سے ہوتا ہوا شہر کے وسط سے گزرتا ہے ۔ صفائی نہ ہونے سے جڑی بوٹیوں اور کچرے سے بھرا ہوا ہے جوکہ مذکورہ تعلیمی ادارہ کی طالبات اور شہریوں کو معدہ، پیٹ اور دیگر موذی امراض میں مبتلا کررہا ہے ۔بیسیوں مرتبہ اس سیم نالہ کی صفائی کیلئے ٹینڈر جاری ہوئے جبکہ بعض جگہوں پر کرین لگاکر کچرے کو نکال کر ڈھیر لگا ئے گئے فوٹو سیشن کے بعد کمیٹی افسر اور ٹھیکیدار مبینہ طور پر ملی بھگت کرکے سرکاری خزانے کو چونا لگاتے رہے ہیں۔شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر وزیرآباد پر زوردیا ہے کہ خصوصی گرانٹ سے سیم نالہ کو پختہ اور صفا ئی کو یقینی بنایاجائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں