احتیاطی تدابیر کے ذریعے ڈینگی سے بچاؤ ممکن:ڈی سی

احتیاطی تدابیر کے ذریعے ڈینگی سے بچاؤ ممکن:ڈی سی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر،نیوز رپورٹر ) ڈینگی بخار سے آپ اورآپ کے عزیزاقارب، قرب و جوار میں رہنے والے متاثرہوسکتے ہیں۔

احتیاط برتیں اوراپنے گھر، سکول اوراطراف کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی مچھرکی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات جہاں پانی جمع ہوسکتا ہے انہیں فوری صاف کریں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل جامع ہائی سکول میں ڈینگی مچھر سے متعلق محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام سیمینار میں اساتذہ اورطلبہ سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی اور سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبہ اور اساتذہ میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول کا بھی دورہ کیا،تعلیمی سہولیات، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ مختلف کلاسز کی طالبات سے نصابی، معلومات عامہ، غیر نصابی سرگرمیوں بارے گفتگو کی۔ ڈپٹی کمشنر نے طالبات کی طرف سے سوال و جواب میں دلچسپی اور درست جوابات کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں