خرم دستگیر کل میڈان گوجرانوالہ انکلوئیر کا افتتاح کرینگے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سنٹر احمد اکرام لون نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر انجینئرخرم دستگیر خان میڈان گوجرانوالہ انکلوئیر کا افتتاح کل کرینگے۔
سٹال ہولڈرز اوربزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے گوجرانوالہ بزنس سنٹر کا چارج سنبھالا تو جو باتیں اور وعدے میں نے گروپ قائدین اور بزنس کمیونٹی سے کئے تھے الحمداللہ آج وہ دن آ گیا ہے کہ چھے ماہ کی قلیل مدت میں بلڈنگ کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ میڈ ان گوجرانوالہ فیز 1میں مستقل 22 ڈسپلے لگا دئیے ہیں ۔ مقامی طور پر تین یونیورسٹی کے طلبا و طالبات رضا کارانہ طور پر میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر میں سارا سال ڈیوٹی دینگے ،میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر فیز 2 کی اپ گریڈیشن پر کام شروع کر دیا گیا ہے جو مارچ تک کھول دیا جائیگا ۔