منڈی بہائوالدین:11 سڑکوں کی تعمیر ، مرمت کی منظوری

منڈی بہائوالدین:11 سڑکوں کی تعمیر ، مرمت کی منظوری

منڈی بہاوالدین(نامہ نگار)وزیر اعلی ٰپنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانولہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع منڈی بہائوالدین کو خوبصورت اور ماڈل ضلع بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،حکومت پنجاب نے خستہ حال اور عرصہ دراز سے نظر انداز رہنے والی مزید 11 سڑکوں کی از سر نو تعمیر ، مرمت اور بحالی کی منظوری دے دی ہے ۔

یہ ترقیاتی سکیمیں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے فنڈز سے تعمیر کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی کاوش سے ست سرا تا ڈی ایچ کیو ہسپتال ، واسو تا سٹی ہسپتال، کندھا نوالہ تا شاہ تاج شوگر ملز، نگینہ سینما تا محلہ منظورآباد ، پھالیہ روڈ تا ڈی ایچ کیو ہسپتال، سول ریسٹ ہاؤس تا پھالیہ روڈ، چک رائب تا چک نمبر 9، ڈی ایچ کیو ہسپتال تا چورنڈ، سرگودھا روڈ تا ساہنا، چھنی مانگا تا قادرآباد بیراج اور رسول بیراج تا مصری موڑ سمیت کل15سڑکوں کی منظوری دی گئی۔ جن کی کل مالیت تقریبا ایک ارب روپے ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں