محنتی اور فرض شناس ملازمین محکمہ کا اثاثہ ہیں:نویدانجم
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر (ون) سیالکوٹ نوید انجم نے کہا ہے کہ محنتی اور فرض شناس ملازمین محکمہ کا اثاثہ ہیں۔۔
، سرکاری ملازمت میں 60سال کی عمر تک پیشہ وارانہ امور کی احسن طریقے سے انجام دہی اور باعزت ریٹائرمنٹ کسی اعزاز سے کم نہیں۔یہ بات انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر چودھری افتخار احمد کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افسروں اور ملازمین نے چودھری افتخار احمد کو مدت ملازمت مکمل کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اکاؤنٹس آفس کا حصہ ہیں۔