موٹر سائیکل چلانے پر دوکم عمر ڈرائیوزکیخلاف مقدمات درج
تتلے عالی(نامہ نگار)غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے پر دوکم عمر ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
ٹریفک وارڈنز نے ڈیوٹی کے دوران تیز رفتاری وغفلت سے موٹر سائیکل چلانے والے 17سالہ عبدالرزاق سکنہ کامونکی اور 15 سالہ عبدالرشید کیخلاف مقدمات درج کرلئے جبکہ موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی ۔