ڈسٹرکٹ بارالیکشن:کامران اولکھ کاعامرمنیرباگڑی کی حمایت کااعلان
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) چودھری محمد کامران اولکھ ایڈووکیٹ نے اپنے 30 کے قریب ایسوسی ایٹس کے ہمراہ۔۔
ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات 2025۔24 کیلئے امیدوار برائے صدر عامر منیر باگڑی کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر امیدوار برائے صدر عامر منیر باگڑی اور وکلاء کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر چودھری محمد کامران اولکھ نے عزیز الرحمان مغل ایڈووکیٹ، تنویر حسین رضوی ، حبیب الرحمان مغل ، عتیق الرحمان ، سمیر حسین ، اسامہ اپل ، ضرار مخدوم ، عمران بھٹی ، ملک مصطفے محرم ، بلال چیمہ ، عرفان وڑائچ ، اقبال خان ، عامر بشیر بھنڈر ایڈووکیٹ اور دیگر کے ساتھ عامر منیر باگڑی کی حمایت کا اعلان کیا۔