چودھری شافع حسین کی انتخابی طاقت میں روزبروزاضافہ ہو رہا:علی ابرار جوڑا

چودھری شافع حسین کی انتخابی طاقت  میں روزبروزاضافہ ہو رہا:علی ابرار جوڑا

گجرات (سٹی رپورٹر )مسلم لیگ ق سٹی گجرات کے صدر علی ابرار جوڑا نے چاہ بڈھے والا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضوان دلدار چودھری ، سعید ضیا، مہر شوکت، اشتیاق آرائیں اور ان کے ساتھیوں نے شافع حسین کی انتخابی مہم کاآغاز کر دیا۔۔۔

انشا اﷲ اب یہ قافلہ مزید آگے بڑھے گا،بڑی بڑی شمولیتیں مسلم لیگ میں ہوں گی جس سے شافع حسین کی انتخابی طاقت میں مزید اضافہ ہو گا۔ علی ابرار جوڑا نے کہا کہ سیاستدان وعدے تو کرتے ہیں مگر پورے نہیں کرتے ،شافع حسین نے گجرات کے لوگوں کیلئے جو کام کیا وہ سب کے سامنے ہے ۔ ا س موقع پر ملک الفت ، چودھری ظہو الٰہی اور چودھری طاہر مانڈہ نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں