قومی پرچم کے تقدس کو برقرار رکھنا فریضہ ہے :عاشق باجوہ

قومی پرچم کے تقدس کو برقرار  رکھنا فریضہ ہے :عاشق باجوہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب فیضان کپور کی زیر صدارت خصوصی بچوں کے سکول دی لائٹ میں منعقد ہ تقریب۔۔۔

میں پی ڈی جی شفقت خاور نے ریجن چیئرپرسن وقاص علی اور زون چیئرپرسن عارف بٹ کو قومی یک جہتی کی علامت کے طور پر قومی پرچم دیا۔ اس موقع پر عاشق باجوہ اور صدر علامہ اقبال لائنز کلب جنید آفتاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی پرچم کے تقدس کو برقرار رکھنا فریضہ ہے سبز ہلالی پرچم کو بلند رکھنے کیلئے جان کی قربانی دینے والے شہدا ہمارا سرمایہ حیات ہیں جن کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں