پنجاب میں 18 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرینگے :شافع حسین

پنجاب میں 18 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرینگے :شافع حسین

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )حلقہ پی پی 31 ، 32 سے امیدوار اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب چودھری شافع حسین نے چاہ بڈھے والا میں رضوان دلدار چودھری، چودھری سعید ضیا اور اشتیاق حسین آرائیں کی طرف سے کئے گئے۔۔۔

 بڑے انتخابی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالک حسین حلقہ این اے 64 اور میں حلقہ پی پی 31، 32 سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اور امید ہے کہ الیکشن بروقت ہوں گے ، ہمارے خاندان کی سیاست ظہور الٰہی شہید نے شروع کی تھی اور انہوں نے بڑی رواداری اور خدمت کی سیاست کی اور بڑی قربانیاں دیں ، ان کی شہادت کے بعد چودھری شجاعت حسین نے ان کے مشن کو جاری رکھا ،ہم دونوں بھائی بھی شجاعت حسین کی سیاست سے سیکھ کر میدان میں آئے ہیں اور ہمارا ارادہ لوگوں کی خدمت کرنا ہے جس کے ساتھ زیادتی ہو گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،کسی ظالم کا ساتھ نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اگر ہمارے میں کوئی نا انصافی کرے اور د وسرا گروپ انصاف پر ہو تو فیصلہ میرٹ پر کرنا ہے ، ہم کسی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے ۔ شافع حسین نے واضح کیا کہ پنجاب میں 15 سے 18 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کریں گے اور چار سے 5 ایم این ایز کی سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں