ڈسکہ: 23 سال بعد مرکزی انجمن تاجران کے دھڑے ایک ہوگئے

ڈسکہ: 23 سال بعد مرکزی انجمن  تاجران کے دھڑے ایک ہوگئے

ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ(نا مہ نگار ) ڈسکہ کے وسیع تر مفاد کیلئے مرکزی انجمن تاجران کے دونوں دھڑے ایک ہوگئے ۔۔۔

 23 سال بعد مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ الحاج شیخ عابد حسین گروپ اور میاں اشرف صراف گروپ کے اراکین کا مشترکہ اجلاس توصیف مارکیٹ میں زیر صدارت ایس محمد حسین ہوا جس میں متفقہ طور پر ایس محمد حسین کو سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران، ناصرمہدی سرپرست،میاں اشرف صراف صدر مرکزی انجمن تاجران، محمد افضل منشا چیئرمین مرکزی انجمن تاجران، انجم گوشی بٹ جنرل سیکرٹری، میا ں محمدسعید صراف سینئر نائب صدر، آصف جاوید ڈار ،رانا شبیر ،فاروق شیخ ، عثمان بٹ ،شیخ ارشد نائب صد ور، حافظ ظہیر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ اس موقع پر امیدوار پی پی 51 افضل منشا کی بھی متفقہ طور پربھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں