کھاد کی بلیک مارکیٹنگ ،کسانوں کا پیر سے احتجاج کا اعلان

کھاد کی بلیک مارکیٹنگ ،کسانوں کا پیر سے احتجاج کا اعلان

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11دسمبر بروز سوموار کو ہر ضلع کے۔۔۔

صد رمقام پر کسان احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کریں گے جبکہ وہ خود حافظ آباد میں احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے جس میں یوریا کھاد کی مصنوعی قلت پر قابو پاکر موجودہ غذائی بحران میں مزید اضافہ کی روک تھام کے لئے حکومت پر زوردیا جائے گا۔دوسری جانب کسان بورڈ کے نائب صدرامان اﷲچٹھہ نے ضلعی صدر ملک شوکت علی پھلروان کے ہمراہ صدر ڈسٹرکٹ بار ملک وقاص رضا ایڈووکیٹ سے ملاقات کی جس میں صدر بار نے کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گیارہ دسمبر کی کسان ریلی میں ساتھیوں سمیت شرکت کا اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں