تعلیم کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں :پروفیسر ساجد تارڑ

 تعلیم کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں :پروفیسر ساجد تارڑ

منڈی بہائوالدین(نامہ نگار )جامعہ گجرات سب کیمپس منڈی بہائوالدین کے ڈائریکٹر پروفیسر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ طلبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ تعلیم یافتہ معاشرے کے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے۔۔۔

جامعہ گجرات کا سب کیمپس کم وسائل میں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔منڈی بہائوالدین جامعہ گجرات کے ایڈیشنل رجسڑار پروفیسر ساجد تارڑ گولڈ میڈلسٹ کو سب کیمپس کا بطور ڈائریکٹر چارج سنبھالنے پر جامعہ کی فیکلٹی، ایڈمن سٹاف، سوسائٹیز کے ممبر ز، طلبا و طالبات کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا، اس موقع پر پروفیسر ساجد تارڑ کو پنجاب کی روایتی پگڑی پہنائی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ میرا آبائی گھر اور ضلع ہے ، مجھے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عزت دی ، خواہش ہے کہ جس طرح جامعہ گجرات سب کیمپس کے قیام کیلئے ہم نے دن رات جدوجہد کی اور یہ خواب پایا تکمیل کو پہنچا اسی طرح یونیورسٹی کی عمارت کے تعمیر کیلئے ضلع کی قیادت اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کوشش کریں گے تاکہ مکمل یونیورسٹی بننے کے بعد یہاں دیگر شعبوں کا اضافہ ہو سکے اور طلبا کو گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آ سکیں ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ظہیر احمد، پروفیسر ابوبکر ، پروفیسر نایاب چدھڑ نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں