زیرالتوا منصوبے 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

زیرالتوا منصوبے 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ضلع کے سرکاری ہسپتالوں ،تعلیمی اداروں،سپورٹس اور دیگر سرکاری اداروں کی اپ گریڈیشن اور مینٹی ننس کے منصوبے مکمل کرنے کا حکم جاری کردیا۔۔۔

پنجاب حکومت نے محکمہ تعلیم ،صحت ،بلڈنگ،واسا،بلدیاتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو 31دسمبر تک زیر التوا منصوبوں کومکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ، پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ میں سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں اور پرانے فنڈز کو دسمبر تک خرچ کرنے کا حکم دیا ،ہسپتالوں ،مراکز صحت اور سکولوں کی تعمیرو مرمت اورسہولیات کے فقدان کو ختم کرنے کیلئے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سکولوں کو فوری طور پرایس ایم سی اور ایف ٹی ایف میں پڑ ی رقم کوتعلیم کے فر وغ ،ترقیا تی کاموں ،وائٹ واش ودیگر کام کر انے پر خرچ کرکے رپورٹ ارسال کی جائے گی ،اسی طرح ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کے فنڈز استعمال نہیں کئے جارہے جس کے باعث تعمیر ومرمت اور اشیا کی کمی کا سامنا رہتا ہے جس پر حکومت نے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں