تکنیکی تعلیم نے روایتی ملازمتیں ختم کر دیں :مقررین
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ٹیکنیکل ایجوکیشن وقت کی اہم ضرورت ہے ،موجودہ دور ٹیکنالوجی کا ہے ، دنیا میں برق رفتار تکنیکی تعلیم نے روایتی ملازمتوں کے مواقع کو ختم کردیا ہے ،
تعلیمی اداروں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل کورسز پر توجہ دینی چاہیے ، معیاری ٹیکنیکل تعلیم سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے ، ادارے سے پاس آئوٹ ہونے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے کیونکہ آج سرٹیفکیٹ،شیلڈز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اپنے شعبوں کے بہترین تعلیم یافتہ ہنر مند بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ملک نعیم،امیدوار برائے صدر گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن عامر منیر باگڑی و دیگر مقررین نے سکالر ٹیکنیکل اینڈ کمپیوٹر کالج جنڈیالہ باغوالہ پسرور روڈ کی سالانہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ادارہ ہذا شعیب بھٹی نے کہا کہ گوجرانوالہ سمیت 4کیمپس شکر گڑھ،سرانوالی،راہوالی میں انجینئرنگ، سائنس، کمپیوٹر ٹیکنالوجی ، کمپیوٹرز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سیفٹی آفیسر،ویب ڈیزائننگ، گرافکس ڈیزائن ،ویب ڈویلپمنٹ کوکنگ کورس،بیو ٹی پارلر،فیشن ڈیزائنر کورس ، سلائی کڑھائی سمیت مختلف دیگر شعبوں کی تعلیم دی جارہی ہے ۔