نواز شریف چوری کے الیکشن پر یقین نہیں رکھتے :کیپٹن صفدر

نواز شریف چوری کے الیکشن پر یقین نہیں رکھتے :کیپٹن صفدر

منڈی بہائوالدین(نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 40 سال سے ملک کی خدمت کررہی ہے اسی لئے آج نظر آرہی ہے ،نواز شریف کو کبھی اٹک قلعہ تو کبھی اڈیالہ جیل میں بند کردیا جاتا تھا۔۔۔

لوگوں کو موقع ملا ہے کہ وہ اپنے قائد میاں نواز شریف پر اعتماد کررہے ہیں،90 کی دہائی میں غلام اسحق خان اسمبلی نہ توڑتے تو ملکی معیشت ٹیک آف کرچکی تھی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول میرے لئے محترم ہیں، میاں نواز شریف چوری کے الیکشن پر یقین نہیں رکھتے ، فری اینڈ فیئر الیکشن ہونگے تو ہی پاکستان آگے چلے گا،ملک کو مشکل حالات سے ہمیشہ میاں نواز شریف نے ہی نکالا ہے کیپٹن (ر) صفدرنے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4سال میں ملک کی اکانومی اور نوجوان نسل کی اخلاقیات کو تباہ کیا، قانون سازی وہی جماعت کرسکتی ہے جس کی دو تہائی اکثریت ہو، اس موقع پر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ این اے 68 سے مشاہد رضا مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں اور وہ ان کی انتخابی مہم کا آغاز کرنے منڈی بہاؤالدین آئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں