مخالفین ترقیاتی کام روک کر سیاست کرتے رہے :مدثر ناہرا

مخالفین ترقیاتی کام روک کر سیاست کرتے رہے :مدثر ناہرا

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )مسلم لیگ ن کے رہنما مد ثر قیوم نا ہرا نے کہا ہے کہ مخالفین ہمارے ترقیاتی منصوبے روک کر منفی سیاست کرتے رہے ۔۔۔

 ہماری مخالفت میں عوام کی بہتری کیلئے جاری تعمیراتی کام بند کروا دینے والے مخالفین حلقہ کے عوام سے مخلص نہیں، ساڑھے چار سال علاقہ کے وسائل پر قابض نام نہاد لیڈر عوام کیلئے ایک بھی ترقیاتی کام نہ کرسکے ، 2018کے انتخابات میں ہمیں نیب اور ایف آئی اے کے مقدمات سمیت گرفتاریوں کا سامنا رہا ،میں اور ساتھیوں نے جیلیں بھگتیں لیکن میدان سے نہیں بھاگے ،تمام سختیوں صعوبتوں کا دلیری سے مقابلہ کیا،مخالفین غائب ہونے کے بجائے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کا سامنا کریں، مسلم لیگ ن کی 16 ماہ کی حکومت میں این اے 81کی پونے چار سالہ محرومی کا خاتمہ کرتے ہوئے ہر طرف ترقیاتی منصبوبوں کا جال بچھا دیا اور آ ئندہ بھی ترقی کاسفرجاری رہے گا،8فروری کے الیکشن میں مدمقابل حریفوں کو عوام کی مدد سے شکست سے دوچارکریں گے ۔ پریس کلب میں میٹ دی پریس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہر طرف سڑکوں گلیوں اور نالوں کی تعمیر کے ساتھ سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پرپلے گراؤنڈ بننے تک شہرکے قریب 4 ایکڑ اراضی ٹھیکہ پر لے کر کھلاڑی سرگرمیوں کو بحال کریں اور اراضی کا ٹھیکہ میں دوں گا انہوں نے کہا کہ این اے 81 کے صوبائی حلقوں میں اپنے پینل عرفان بشیرگجر ،چودھری محمداقبال گجر اور نواز چوہان کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں