قلعہ دیدارسنگھ :گرلز کالج کے با ہر کچرے کے ڈھیر

قلعہ دیدارسنگھ :گرلز کالج کے با ہر کچرے کے ڈھیر

قلعہ دیدارسنگھ (سٹی رپورٹر )قلعہ دیدارسنگھ میونسپل کمیٹی اورضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے واحد پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کے باہر کچرا کنڈی بن گئی ، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر وں نے شہر بھر کا نقشہ ہی بدل دیا۔۔۔

کچرے سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کا جینا محال کردیا، میونسپل کمیٹی کا عملہ گہری نیند میں سوگیا۔ گزشتہ روز قلعہ دیدارسنگھ میں ہونے والی بارش کے بعد میونسپل انتظامیہ گہری نیند سوگئی جس کے باعث شہر سارا کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ، جگہ جگہ پھیلے کچرے کے ڈھیر وں نے شہریوں کا جینا محال کردیا جبکہ اٹھنے والے تعفن کے باعث شہریوں کا چلنا دشوار ہوگیا ۔ قلعہ دیدار سنگھ کے مختلف علاقوں محلہ دارالاسلام،بھوتن پورہ، محلہ جعفریہ حافظ آباد روڈ ،علی پور روڈ ودیگر علاقو ں میں ہلکی بارش کے بعد صفائی نہ ہونے کی وجہ قلعہ دیدارسنگھ کا نقشہ ہی بدل دیا ۔یاد رہے میونسپل انتظامیہ کو ہر ماہ لاکھوں روپے کا بجٹ ریلیز ہوتا ہے لیکن صفائی نام کی کوئی شے موجود نہیں ، شہریوں نے ڈی سی گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں