سیشن جج حافظ آ باد سے اشٹام فروشوں کی ملاقات

سیشن جج حافظ آ باد سے اشٹام فروشوں کی ملاقات

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)اشٹام فروش یونین ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد کے وفد نے صدر سٹیمپ اینڈ وینڈر ایسوسی ایشن ضلع کچہری حافظ آباد ساجد عباس اعوان کی قیادت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد ملک علی رضا اعوان سے ملاقات کی۔

وفد نے سیشن جج حافظ آباد کو مسائل کے متعلق بتایا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک علی رضا اعوان نے کہا کہ اشٹام فروش بار کا حصہ ہیں، وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کے مطابق اپنی خدمات سر انجام دیں، کورٹ فیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ کورٹ فیس کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹی کو لکھیں گے کہ کورٹ فیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اشٹام فروشوں کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ ان کے پاس آئیں وہ مسئلے کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وفد میں شعیب عالم، حافظ عمر فاروق، عبدالغفور سلہریا،یونس چوہان اور اشفاق بٹ موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں