نوشہرہ ورکاں:عید پر گرانفروشی متعدد دکانداروں کو جرمانے

نوشہرہ ورکاں:عید پر گرانفروشی متعدد دکانداروں کو جرمانے

نوشہرہ ورکاں(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر کا عیدالفطر کے روز بھی گراں فروشوں کیخلاف آپریشن جاری رہا۔

 انہوں نے گوشت، سبزی و پھل فروشوں اور کریانہ سٹور پر چھاپے مارے اور سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے د کانداروں کو جرمانے کئے۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے تحصیل ہسپتال میں داخل مریضوں سے عید ملے اور مٹھائی تقسیم کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں