وزیرآباد:موٹرسائیکل رکشہ الٹ گیا ایک ہی خاندان کے 9 افراد زخمی

وزیرآباد:موٹرسائیکل رکشہ الٹ گیا  ایک ہی خاندان کے 9 افراد زخمی

وزیرآباد(نا مہ نگار)بے قابو موٹر سائیکل رکشہ کھیت میں جا گر ا، ایک ہی خاندان کے 9 افراد زخمی ہوگئے ۔

محمد زمان اہلخانہ کے ہمراہ گوجرانوالہ سے شادی میں شرکت کے بعد رکشہ پر واپس وزیرآباد آرہے تھے کہ جی ٹی روڈ کوٹ خضری کے قریب رکشہ بے قابو ہوکر کھیت میں الٹ گیا جسکے نتیجہ خاندان کی 3 خواتین 2 مرد محمد زمان،محمد رحمن،زرتاشہ، فائقہ،آمنہ عائشہ، شبانہ، نصرت اورمحمد اذان شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر ریسکیو1122کے عملہ نے تحصیل ہسپتال وزیر آباد منتقل کردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں