9 مئی،ملزموں کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع

9 مئی،ملزموں کی عبوری  ضمانت میں آج تک توسیع

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں جلاؤ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، اے ٹی سی عدالت میں مفرور ملزموں کی عبوری ضمانتوں کی سماعت ہوئی۔۔

 مقدمہ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی عہدیداروں نے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں ۔ گزشتہ روز میاں طارق ، ظفر اللہ چیمہ،لالہ اسداللہ ،کلیم اللہ خان وغیرہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ خصوصی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپرا نے عبوری ضمانت میں آج تک کی توسیع کر دی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں