راہوالی:نشئی باپ کی بچے کو گلہ گھونٹ کر مار نے کی کوشش

راہوالی:نشئی باپ کی بچے کو گلہ گھونٹ کر مار نے کی کوشش

راہوالی(نمائندہ دنیا )نشہ کے عادی سنگدل باپ کی شیر خوار ڈیڑھ ماہ کے بچے کی گلہ گھونٹ کر جان سے مار نے کی کوشش۔۔۔

والدہ نے بڑی مشکل سے جان بچائی، منڈیالہ وڑائچ مہر کالونی کے شہزاد محمد اکبر نے بیٹی عائشہ شہزادی کی شادی علی پور چٹھہ کے کا مران نوید احمدسے چار سال قبل کی جو چھ ماہ سے بری سوسائٹی کا شکار ہو کر نشہ کا عادی ہو گیا جس نے بیوی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ڈیڑھ ماہ قبل اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تو خوش ہونے کے بجائے بیوی اور بچہ جان سے ماردینے کی دھمکی دی 12روز قبل آئس کا نشہ زیادہ کرنے کی وجہ سے کامران نوید احمد نے اپنے بیٹے عبداﷲ سلطان کا گلہ گھونٹ کر اسے جان سے مارنے کی کو شش کی جو والدہ نے بڑی مشکل سے اسکی جان بچائی اور بچے کو لیکر ہمسائیہ ثاقب کے گھر چلی گئی کامران نوید نے اپنے سسر شہزاد محمد اکبر کو فون کیا کی آکر اپنی بیٹی کو لے جاؤ میں نے اسے اپنے گھر آباد نہیں کرنا انہوں نے کافی سمجھایا لیکن انہیں بھی گولیاں مار کر جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیں ۔سسر شہزاد محمد اکبر نے تھانہ کینٹ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دیدی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں