تتلے عالی :کاشتکاروں نے گندم کی کٹائی شروع کر دی

تتلے عالی :کاشتکاروں نے گندم کی کٹائی شروع کر دی

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں محنت کشوں نے گندم کی کٹائی شروع کر دی ،کارخانوں وتعمیراتی کاموں پر مزدور نایاب ہونے لگے ۔

تتلے عالی سمیت ضلع بھر میں6لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کی منظور شدہ اقسام کاشت کی گئی ہیں جو پک کر تیار ہوگئی ہے ،مختلف شہروں میں فیکٹریوں اور نجی وسرکاری عمارتوں کی تعمیر کیلئے کام کرنے والے محنت کشوں نے گندم کی کٹائی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے سے تعمیراتی کاموں اور کارخانوں میں مزدوروں کی کمی واقع ہونے لگی ہے ۔محنت کشوں کا کہنا ہے کہ چند دن کٹائی کرکے نہ صرف گندم سال بھر گھر میں استعمال کی جائیگی بلکہ فروخت کرکے ہزاروں روپے آمدن بھی ہو جائیگی۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ مخنت کشوں سے کٹائی کی ہوئی گندم تھریشر کے ذریعے مویشیوں کیلئے بھوسہ حاصل ہو جاتا ہے اس لئے درانتیوں سے کٹائی کروائی جا رہی ہے البتہ ہارویسٹر سے گندم کی کٹائی شروع ہونے میں چار سے پانچ دن لگ سکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں