حافظ آباد:بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل

حافظ آباد:بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل

حافظ آباد (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایت کے مطابق بجلی چوروں اور گیپکو کے ناد ہند گان کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔۔۔

اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ ، گیپکو، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں ضلع بھر میں بجلی چوروں اور محکمہ کے بقایا جات جمع نہ کروانے والوں کے خلاف مشترکہ طور پر کارروائیاں کریں گی ۔انکاکہنا تھا کہ ایسے بجلی چور جو عرصہ دراز سے بجلی چوری کر کے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچار ہے ہیں وہ کسی صورت بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور انہیں قانون کے شکنجے میں لا کر تمام واجبات وصول کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار بجلی چوری کی رو ک تھام کے حوالے سے ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمدا ﷲ،اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد منور حسین ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں راشدا قبال، حافظ آباد اور جلالپور بھٹیاں محکمہ واپڈا کے ایکسین ، پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، گیپکو کے افسر اجلاس میں شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے گیپکو کے افسر وں کو ہدایت کی کہ بجلی چور اور بقایا جات جمع نہ کر وانے والے افراد کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں ،ایسے بجلی چوروں ور ناد ہند گان کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے ، انکے خلاف مقدمات درج کئے جائیں اور ان سے گیپکو کے تمام بقایا جات بھی وصول کیے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں