پنڈی بھٹیاں:تین روزہ فری آ ئی کیمپ آ ج سے شروع ہو گا

پنڈی بھٹیاں:تین روزہ فری  آ ئی کیمپ آ ج سے شروع ہو گا

پنڈی بھٹیاں ،حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )البصیر ہسپتال کے زیر اہتمام تین روز فری آئی کیمپ آج سے پنڈی بھٹیاں میں ڈاکٹر اشرف لون کی زیر سرپرستی شروع ہوگا۔

جس میں ملک کے معروف آئی سرجن ڈاکٹر وجاہت پیرزادہ ، ڈاکٹر اجمل نثار آنکھوں کے مریضوں کا چیک اپ کرکے فری آپریشن کریں گے ۔مزید برآں مریضوں کو مفت ادویات اورکھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کل 19اور20اپریل کو فری میموگرافی کیمپ بھی لگایا جائے گا جہاں پر ایسی خواتین جنکی عمر 40برس ہے وہ اپنا میموگرافی سکین مفت کرواسکیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں