ڈسکہ:روٹی اورنان سستا کرنے کے احکامات نظر انداز

ڈسکہ:روٹی اورنان سستا کرنے کے احکامات نظر انداز

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ اورگردو نواح میں ہوٹل اور تنور مالکان نے روٹی اور نان سستے کرنے کے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات کو ہوا میں اڑادیا۔

 روٹی بدستور 20 روپے جبکہ نان 25 سے 35 روپے تک فروخت ہو تا رہا۔ تنور مالکان کا کہنا ہے کہ جب انہیں آٹا ہی مہنگا ملے گا تو وہ روٹی سستی کیسے دیں گے ۔ وزیر اعلیٰ کو چا ہیے کہ وہ پہلے ہمیں آٹا سستے داموں دلائیں پھر روٹی سستی کریں گے ۔ تنور مالکان نے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جرمانوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ شہر اورگردو نواح میں چھوٹا گوشت 1380 روپے کے بجائے 2 ہزار جبکہ بڑا گوشت 700روپے کے بجائے ایک ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں لیکن ساری کارروائیاں کیا تنور مالکان کے خلاف ہی ہوتی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں