حکومت نے محکمہ تعلیم کو تجربہ گاہ بنا دیا:پنجاب ٹیچرز یونین

حکومت نے محکمہ تعلیم کو تجربہ گاہ بنا دیا:پنجاب ٹیچرز یونین

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت کی نت نئی پالیسیوں نے محکمہ تعلیم کو تجربہ گاہ بنا دیا، ملک و قوم کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ کو غیر تدریسی ڈیوٹیوں میں الجھا کر تعلیم کا بیڑہ غرق کر ا دیا گیا۔

گورنمنٹ سکولز میں زیر تعلیم بچوں کو کتابیں میسر نہ ہونے کی وجہ سے والدین، طلبہ اور اساتذہ خوار ہو گئے ۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین اور میونسپل کارپوریشن کے اساتذہ نے مشترکہ طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی چیئرمین تاج حیدر، صدر ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن رشید احمد بھٹی، مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین اﷲ رکھا گجر، جنرل سیکرٹری وحید احمد گجر نے کہا کہ گورنمنٹ سکولز کے طلبا کو تعلیمی سیشن شروع ہونے کے باوجود ابھی تک کتابیں میسر نہ آ سکی ہیں جس کے باعث مستقبل کے معمار پریشانی کا شکار ہیں، اوپر سے سونے پر سہاگہ کہ سرکاری سکولز میں زیر تعلیم طلبا نے کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے گائیڈیں اور خلاصے خریدنا شروع کر دئیے ہیں۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ غیر تدریسی ڈیوٹیوں کے باعث اساتذہ طلبا کو معیاری تعلیم دینے سے قاصر ہیں جس کے باعث طلبا کا تعلیمی طور پر نقصان ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں