راہوالی:پرائمری سکول نمبر 1میں طلبا میں کتابیں تقسیم

راہوالی:پرائمری سکول نمبر 1میں طلبا میں کتابیں تقسیم

راہوالی(نمائندہ دنیا )پنجاب حکومت کا تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں طلبا میں مفت کتابوں کی فراہمی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔

 گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1راہوالی شرقی میں پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو ز مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے طلبا میں کتابیں تقسیم کی گئیں ، اس موقع پر سکول پرنسپل و دیگر سٹاف بھی موجود تھا جبکہ سیاسی سماجی شخصیت میاں ندیم اکرم نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ میں دن رات کوشاں ہے چونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے جبکہ تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں اسکے علاوہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے تعلیم ضروری ہے تمام بچے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور پڑھ لکھ کر معاشرے میں اچھا مقام حاصل کریں اور والدین ،اساتذہ ،ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ تعلیم کے فروغ میں طلبا میں مفت کتابوں کی فراہمی PEMAکا اہم کردار مثالی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں