بجلی،پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ناانصافی : چیمبرآف کامرس

بجلی،پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ  ناانصافی :  چیمبرآف کامرس

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء الحق ،سینئر نائب صدر حمیس گلزار مغل اور۔۔

نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں پٹرولیم و بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت نے چند ماہ میں بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اضافے سے برآمد کنندگان اور تاجر دونوں ہی یکساں متاثر ہونگے ۔ مہنگی بجلی  سے صنعتی پیداوار کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں