کامونکے :گندم کی کٹائی شروع ، کاشتکار باردانہ سے محروم

کامونکے :گندم کی کٹائی شروع ، کاشتکار باردانہ سے محروم

کامونکے (نامہ نگار ) گندم کی کٹائی شروع ، کاشتکار باردانہ نہ ملنے پر سخت مایوس،گندم کو 2800روپے فی من غلہ منڈی بیچنے پر مجبور۔۔

، آڑھتیوں کی موجیں لگ گئیں ، بتایا گیا ہے کامونکے کے گردونواح میں گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے جسے کاشتکار سرکاری باردانہ نہ ملنے کے باعث غلہ منڈی میں 2800روپے من فروخت کر رہے ہیں،  اس سلسلہ میں جب محکمہ فوڈ کے اے ایف سی عظمت علی سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ درخواستوں کی آن لائن بکنگ ہوچکی ہے ، ہماراتمام عملہ گندم کی خریداری کیلئے ہمہ تن موجود ہے ، جیسے ہی حکومت باردانہ جاری کرئے گی ہم گندم خریدنا شروع کردیں گے ، خریداری کیلئے ہمیں ایک لاکھ بیس ہزار بوری کا ہدف دیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں