مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ،820روپے کلو

مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ،820روپے کلو

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ،مرغی کا گوشت 820روپے فی کلو گرام کے۔۔

 حساب سے فروخت ہونے لگا،مرغی فروشوں نے سرکاری ریٹ کو نظر انداز کر دیا۔شہریوں کے لیے مر غی کا گوشت خریدنا مشکل ہو گیا۔ ہڑتال کے بعد مرغی فروشوں کی دکانیں تو کھل گئی ہیں لیکن قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فارمی مرغی کے گوشت کی قیمت 699روپے مقرر کی گئی ہے لیکن مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے اپنے ریٹ مقرر کر لیے ۔ مرغی کا گوشت 800 روپے سے لے کر 830روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو تا رہا ۔ مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے خود ساختہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں مرغی پیچھے سے ہی مہنگی مل رہی جبکہ پولٹری فارمز سے مر غیاں مل ہی نہیں رہیں۔جس کیو جہ سے ریٹ بڑھے ہیں۔مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ سے وہ بھی پریشان ہیں کیونکہ ان کی سیل بہت کم ہو گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں