رجیم چینج ، خان نے کبھی سعودی عرب کاذکرنہیں کیا:مونس

 رجیم چینج ، خان نے کبھی سعودی عرب کاذکرنہیں کیا:مونس

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیرچودھری مونس الٰہی نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے۔۔

 کہ پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردارکے حوالے سے بیان بارے انہیں غلطی لگی ہے ان کابیان اس لئے بھی صحیح نہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے رجیم چینج پلان میں کبھی بھی سعودی عرب کاذکرنہیں کیا، جہا ں تک مجھے یاد ہے کہ خان صاحب نے ہمیشہ سعودی حکومت کے لئے اچھے الفاظ ہی استعمال کیے ہیں،سعودی عرب کاشمارپاکستان کے نہایت قریبی اوربااعتماد برادراسلامی ممالک میں ہوتاہے ،چوہدری مونس الٰہی نے کہاکہ کتنی ستم ظریفی ہے کہ جب آٹے کی ایک بوری غریب کی آدھی تنخواہ کھاجائے جب گیس اوربجلی کے بل غریب سب کچھ بیچ کربھی نہ ادا کرپائیں،پٹرول مہنگا اورخون سستا ہوجائے ایسے میں وزیراعلیٰ اورانکے ابو جان کے اس جھوٹے روٹی ڈرامے کامقصد صرف سستی شہرت ہے ،سستی روٹی نہیں ہوسکتا،ایسے گھٹیا اقدامات سے عام عوام کے دکھوں کامداوا کسی صورت ممکن نہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں