ڈسکہ:ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولیاں مارکر دونوجوانوں کو زخمی کر دیا

ڈسکہ:ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولیاں مارکر دونوجوانوں کو زخمی کر دیا

ڈسکہ(نمائندہ دنیا ) تین ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار نوجوانوں سے نقدی چھین لی، مزاحمت پرگولیاں مارکر دونوجوانوں کو شدیدزخمی کردیا ۔۔

نواحی گاؤں گوئندکے کا اویس ہمراہ سمیع اﷲ اور پرویز موٹرسائیکل پرجارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے روک لیا اوران سے نقدی 37ہزار 8سوروپے چھین لی ، تینوں نوجوانوں نے ڈاکوؤں کیساتھ مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جسسے سمیع اﷲ اورپرویز شدیدزخمی ہوگئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں