پھالیہ :فارمیسی کے گودام سے جعلی، غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد

پھالیہ :فارمیسی کے گودام سے جعلی، غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد

پھالیہ (نامہ نگار )ڈرگ انسپکٹر کا ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ ، غیر میعاری ادویات برآمد، مقدمہ درج۔۔

 ،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ اور اظہر جمال سلیمی چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کی خصوصی ہدایات پر جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاؤ الدین محمد افضل ندیم نے ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ کنگ روڈ سوہاوہ میں پرایم فارمیسی کے خفیہ گودام پر کامیاب چھا پہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی جعلی غیر معیاری اور ان رجسٹرڈ ادویات کی بھاری مقدار کو قبضہ میں لے کر گودام کو سیل کر دیا گیا،3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایک کو موقع سے گرفتار کیا گیاجبکہ دو ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،شہریوں نے چھاپہ مار ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور اس اقدام کو سراہا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں